
جسٹس ریٹائرڈسردارطارق مسعوداورجسٹس ریٹائرڈمظہرعالم میاں خیل نےبطورایڈہاک جج حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی ،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگر ججز شریک ہوئے۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان لاء افسران، وکلاء و عدالتی اسٹاف بھی حلف برداری میں شریک ہوئے۔
واضح رہےکہ صدرمملکت آصف علی زرداری نےتعیناتی کی منظوری دی تھی۔ وزارت قانون کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے تھا۔دونوں ججز کو ایک سال کے لیے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔
یادرہےکہ جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی تھی جبکہ بعدمیں رضامندی ظاہرکرنےپرایڈہاک جج تعینات کیاگیاہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی کااجلاس7مارچ کوطلب
مارچ 4, 2025 -
فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کا معاملہ
مارچ 22, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں کمی،روپیہ مستحکم
ستمبر 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔