اللہ پاک جسے چاہے اپنے گھر بلا لے اور حج کی سعادت نصیب کرے۔ ہر سال پاکستان اور دنیا بھر سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں میں سے بھی کئی خوش نصیب یہ سعادت حاصل کرتے ہیں۔ اس سال بھی پاکستان اور بھارت سے کئی شوبز فنکار اور دیگر شعبوں کے سٹار حج کی سعادت کےلئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
معروف پاکستانی اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز اپنی اہلیہ و میزبان ندا کے ساتھ حج کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔
ندا یاسر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ میں حج کے لیے روانہ ہورہی ہوں، مجھے اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا۔
ندا یاسر نے اپنے دوست احباب اور چاہنے والوں سے مزید کہا تھا کہ اس مبارک موقع پر، میرا پیچھلا کہا سُنا معاف کیجیے گا۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان بھی حج کےلئے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے دوست احباب اور پاکستان کےلئے دعائیں بھی کی ہیں اور بتایا ہے کہ وہ سب کے بارے اپنا دل صاف کرکے ارض مقدس روانہ ہوئی تھیں۔
معروف صحافی اور میزبان سدرہ اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے حج کی سعادت حاصل کرنے کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔
فلمی دنیا ترک کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان بھی اپنے شوہر اور بہن کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
اس حوالے سے ثنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے حج کے لیے منیٰ روانہ ہورہی ہیں۔
ثنا خان نے کہا تھا کہ اگر اُن کی وجہ سے کبھی بھی کسی کو ذہنی و جسمانی تکلیف پہنچی ہو تو وہ سب سے معافی مانگ رہی ہیں، اللہ تعالیٰ سب کو اجرِ عظیم عطا فرمائے، آمین۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اس سال حج کی سعادت حاصل کررہی ہیں، جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔
اس کے علاوہ، حال ہی میں ثانیہ مرزا کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مکہ میں موجود تھیں، اُن کے ہمراہ ثنا خان اور اُن کی بہن بھی تھیں۔ پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے عوام کے پسندیدہ سٹارز یہ سعادت حاصل کررہے ہیں۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔