جعلی بھرتیوں کاکیس: عدالت نےفردجرم کیلئے پرویزالٰہی کوطلب کرلیا

0
22

جعلی بھرتیوں کےکیس میں عدالت نےآئندہ سماعت پرسابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کوفردجرم کیلئے طلب کرلیا۔
لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں پرویزالٰہی ودیگرکیخلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کےکیس کی سماعت ہوئی۔
اینٹی کرپشن عدالت نےمحمدخان بھٹی سمیت دیگرملزمان کی حاضری مکمل کی۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ پرویزالٰہی کیوں پیش نہیں ہوئے۔
وکیل نےکہاکہ پرویزالٰہی کوپسلیوں اورکمرمیں تکلیف ہے،ڈاکٹرنےپرویزالٰہی کوبیڈریسٹ کی ہدایت کررکھی ہے۔
عدالت نےوکلاکوہدایت کی کہ فردجرم عائدہونےدیں آئندہ سماعت پرپیش کریں۔
اینٹی کرپشن عدالت نےکیس کی مزیدسماعت4فروری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply