جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سےجمہوریت پرحملہ آورہورہی ہے،بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہےکہ جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پرحملہ آورہورہی ہے۔مجوزہ ترامیم کا مسودہ اپنے ہی ممبر قومی اسمبلی کو بھی نہیں دکھایا گیا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مسودہ اتنا خوفناک لگ رہا ہے کہ اپنے ہی ممبران کو بھی نہیں دکھا رہے ہیں، ایم این ایزکے اصرار پر انہیں ڈرا دھمکا کر کہا کہ آپ کا کام صرف ووٹ کرنا ہے۔ مناسب ہوگا چیف جسٹس مجوزہ ترامیم پر اپنی پوزیشن واضح کر دیں۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ جعلی حکومت مجوزہ ترامیم سےجمہوریت پرحملہ آور ہو رہی ہے، مجوزہ ترامیم پر جعلی حکومت قوم کو جواب دے، آئینی ترامیم کا مسودہ میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لایا جائے، مجوزہ ترامیم کا مسودہ اپنے ہی ممبر قومی اسمبلی کو بھی نہیں دکھایا گیا، مجوزہ ترامیم پر پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کاکہناتھاکہ مجوزہ آئینی ترمیم کے ذریعے قانون کی حکمرانی کا گلا گھونٹ دیا جائے گا، چیف جسٹس کو اخلاقی طور پرتوسیع سمیت کسی بھی عہدہ سے دستبرداری کا اعلان کرنا چاہیے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔