جلسےکااین اوسی منسوخ ،پی ٹی آئی کاعدالت سےرجوع

0
98

ویب ڈیسک:ترنول میں تحریک انصاف کےجلسےکااین اوسی منسوخ کرنےپرپی ٹی آئی نےاسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ پی ٹی آئی نے درخواست میں این او سی معطل کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین کے کوآرڈینیٹر کے ذریعے درخواست دائرکی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ عدالت کےحکم کےباوجودانتظامیہ کی جانب سےترنول جلسےکااین اوسی معطل کرناتوہین عدالت ہے۔ڈی سی اسلام آبادنے4جولائی کوعدالت کوبتایاتھاکہ این اوسی جاری کردیاگیاہے۔رہنماپی ٹی آئی عامر مغل سرکاری حکام کو جلسہ گاہ کے وزٹ پر لیجانے کے لیے ڈی سی آفس گئے جنہیں پولیس نےوہاں سےگرفتارکرلیا۔
اسلام آباد پولیس کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ جلسے کا این او سی منسوخ کردیا گیا ہے۔ بعدازاں ڈی سی اسلام آباد نے کل این او سی منسوخ کرنے کا لیٹر بھیج دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں فریقین کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔
درخواست میں چیف کمشنر ، ڈی سی ، آئی جی ،ایس ایچ او تھانہ ترنول اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
رجسٹرار آفس نے درخواست پر ڈائری نمبر لگا دیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے آج ہی کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

Leave a reply