جماعت اسلامی کاڈی چوک پردھرنےکااعلان:انتظامیہ متحرک

0
25

جماعت اسلامی نےمہنگائی کےخلاف ڈی چوک پردھرنےکااعلان کیاجس کےباعث انتظامیہ متحرک ہوگئی۔
مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت آئےروزمزیدمہنگائی کابوج ڈالتی رہتی ہےکبھی بجلی مہنگی کرکےاورکبھی پٹرول کی قیمت بڑھاکر،عوام مہنگائی اوربےروزگاری سےاس قدرتنگ آچکی ہےکہ اکثروبیشترلوگ خودکشیاں کرنےپرمجبورہوگئےہیں۔حکومت پنجاب نےآج سےتین دن کےلئےپنجاب بھرمیں دفعہ144بھی نافذکررکھی ہے۔
جماعت اسلامی کےدھرناکےپیش نظرانتظامیہ نےرات گئے ہی ریڈ زون اورڈی چوک جانے والے متعدد راستے کنٹینر لگا کر سیل کردیے۔
ذرائع کےمطابق اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی کنٹینر پہنچانا شروع کردیےتھے، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔روات کراس بند ہونے کی صورت میں شہریوں کو راولپنڈی صدر کا روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔پشاور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹر وے استعمال کرنے کی ہدایت
اسلام آبادٹریفک پولیس کےمطابق سری نگر ہائی وے جی 14 سے بند ہونے کی صورت میں شہری پشاور روڈ، جی ٹی روڈ اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کریں، فیض آباد کی بندش کی صورت میں شہری پارک روڈ استعمال کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کےجاری کردہ پلان کےمطابق زیرو پوائنٹ بند ہونے کی صورت میں فیصل ایونیو اور جناح ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔سرینہ چوک بند ہونے کی صورت میں شہری 7 ایونیو استعمال کریں۔ ایمبیسی روڈ کی بندش کی صورت میں شہری، شہید ملت روڈ استعمال کریں۔

Leave a reply