جموں وکشمیرکاتنازعہ ہماری خارجہ پالیسی کاایک اہم ستون رہےگا،وزیراعظم

0
2

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ جموں وکشمیرکاتنازعہ ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون رہےگا۔
یوم یکجہتی کشمیرکےموقع پروزیراعظم شہبازشریف کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ مقبوضہ جموں وکشمیردنیاکےسب سےبڑےقابض فوجی علاقوں میں سےایک ہے، کشمیری خوف اوردہشت کےماحول میں جی رہےہیں،بھارت،مقبوضہ کشمیرپر اپنے غیرقانونی قبضےکومستحکم کرنےکےلئےغیرقانونی اقدامات کررہاہے،مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت ظاہرکرتی ہےلوگوں کی امنگوں کودباکرامن حاصل نہیں کیاجاسکتا،حق خودارادیت بین الاقوامی قانون کاایک بنیادی اصول ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ عالمی برادری کوبھارت پرزوردیناچاہیےکہ وہ کشمیری عوام کواستصواب رائےکاحق دے،پاکستان کشمیری عوام کےحق خودارادیت تک ان کی غیرمتزلزل اخلاقی،سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھےگا،جموں وکشمیرکا تنازعہ ہماری خارجہ پالیسی کاایک اہم ستون رہےگا۔

Leave a reply