جمہوریت اورقانون کی بالادستی کیلئےسب کومل کرکام کرناہوگا،چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نےکہاہےکہ جمہوریت اورقانون کی بالادستی کےلئےسب کومل کرکام کرناہوگا۔
اسلام آبادمیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کافیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں خطاب کرتےہوئے کہناتھاکہ قومی جوڈیشل پالیسی اہمیت کی حامل ہے،ملک بھرمیں جوڈیشل نظام کی بہتری کیلئےدورےکیے،قانون کےبہترین ماہرروزکی بنیاد پر کیسزسن رہےہیں،مقرررہ وقت میں کیسزکوحل ہوناچاہیے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ عدالتی معاملات دوشفٹوں میں چلانےکامعاملہ زیرغور ہے، عدالتی معاملات کے لئے مصنوعی ذہانت کےاستعمال پربھی غورکیاجارہاہے،ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس کےقیام پرکام کررہے ہیں، اس مقصدکےلئےجوڈیشل افسران کوتربیت دی گئی ہے،عدلیہ کیلئےپیشہ ورانہ مہارت اورسیاسی وابستگی نہ رکھنے والےنوجوان وکلاء کوسامنےلایاجائیگا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کاکہناتھاکہ میراخواب ہےکہ متاثرہ سائلین اس اعتماد کے ساتھ عدالتوں میں آئیں کہ انہیں انصاف ملےگا،بطورچیف جسٹس پاکستان آزاد،غیرجانبداراورایماندارجوڈیشل افسروں کےساتھ کھڑاہوں گا،جمہوریت اورقانون کی بالادستی کےلئےسب کومل کرکام کرناہوگا،التواکےشکارمقدمات ماڈل عدالتوں میں سنےجائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
رمضان ریلیف پیکج،وزیراعظم نےاہم ہدایت کردی
فروری 19, 2025 -
سیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروا دیا
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔