جناح ہاؤس،عسکری ٹاورحملہ کیس:شاہ محمودقریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع

جناح ہاؤس اورعسکری ٹاورحملہ کیس میں عدالت نے شاہ محمودقریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
انسداددہشت گردی عدالت کےڈیوٹی جج ارشدجاویدنےجناح ہاؤس اورعسکری ٹاورحملہ کیس میں شاہ محمودقریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی ۔
شاہ محمودقریشی کےجیل وارنٹ پیپرزانسداددہشتگردی عدالت میں پیش کئےگئے۔عدالت نےآئندہ سماعت میں عبوری ضمانت پروکلاسےدلائل طلب کرلئے۔
بعدازاں عدالت نےشاہ محمودقریشی کی عبوری ضمانت میں31اکتوبرتک توسیع کردی۔















