جنوبی افریقہ کوبڑادھچکا:پروٹیز بولر کویِنا مپھاانجری کاشکار

0
5

جنوبی افریقہ کوبڑادھچکا،پروٹیز بولر کویِنا مپھاانجری کاشکارہونےکےباعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق فاسٹ باؤلر مپھاکا ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف مجوزہ وائٹ بال سیریز اور نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
مپھاکا گزشتہ ہفتے 4 روزہ ڈومیسٹک میچ کے دوران اس انجری کاشکارہوئے، جب انہوں نے پہلی اننگز میں 5.5 اوورز کرائے، لیکن ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث ان کو میدان چھوڑنا پڑا۔
ابتدائی اسکین میں اگرچہ کوئی سنگین مسئلہ ظاہر نہیں ہوا تھا، لیکن بعد میں مزید میڈیکل ٹیسٹ میں انکشاف ہوا کہ مپھاکا کو گریڈ 1 سے 2 درجے کی ہیمسٹرنگ انجری ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق مپھاکا اگلے 4 ہفتوں تک ری ہیبیلیٹیشن کے عمل سے گزریں گے۔
آٹنیل بارٹمین کو مپھاکاکی جگہ 11 اکتوبر کو نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ اور پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق لیزاڈ ولیمز جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے کو اب پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply