جنوبی افریقہ کیخلاف پہلاٹیسٹ:پاکستان نےاسکواڈکااعلان کردیا

0
5

جنوبی افریقہ کےخلاف پہلےٹیسٹ میچ کےلئے پاکستان نےاسکواڈکااعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم 2ٹیسٹ میچزپرمشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے کے لئے پرعزم ہے۔
پہلاٹیسٹ میچ لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں 12اکتوبرکو شیڈول ہےجس میں شاہین 7بلےبازوں ،2فاسٹ بولرزاور2اسپنرزکےساتھ میدان میں اتریں گے۔
بخارکی وجہ سےاسپنرساجدخان کی جگہ آصف آفریدٹیم کاحصہ ہوں گے،آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچوں میں 25.49کی اوسط سے 198وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کے ساتھ تجربہ کار اسپنر نعمان علی ہوں گے۔فاسٹ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔جبکہ حسن علی کوبھی ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ حسن علی نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلا تھا، پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز امام الحق اور عبداللہ شفیق کریں گے۔
جنوبی افریقہ کےخلاف کھیلےجانےوالےپہلےٹیسٹ میچ میں( کپتان)شان مسعود،امام الحق،عبداللہ شفیق،بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور آصف آفریدی شامل ہوں گے۔

Leave a reply