جنوبی امریکہ کے ملک چلی کے سمندر سے سیکنڑوں نئی آبی حیات دریافت

0
127

پاکستان ٹوڈے: سائنسدانوں نے جنوبی امریکہ کے ملک چلی کے ساحل سے فاصلے پر موجود زیر آب پہاڑی میں آبی حیات کی اقسام سیکنڑوں میں دریافت کی۔

چلی کے سمندر میں اور ایسٹر آئی لینڈ کے درمیان سطح سمندر سے 3530 میٹر نیچے 2900 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے پہاڑی سلسلے سالاس وائے گومیز رج میں دریافت ہوئیں۔

شمڈ اوشیئن انسٹیٹیوٹ کے مطابق اس علاقے میں ڈیپ سی کورلز، گلاس اسپونجز، سی ارچنز، ایمفیبوڈز، اسکواٹ لوبسٹر اور دیگر ایسے جاندار پائے گئے جن کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

 

 

سائنس دانوں کی ٹیم نے اس علاقے کی آبی حیات کا معائنہ کرنے کے لیے ریموٹ کنٹرول انڈر واٹر روبوٹ کا استعمال کیا اور سمندر کی نچلی سطح اور پہاڑیوں پر مبنی 52 ہزار 777 مربع کلو میٹر رقبے کا نقشہ تیار کیا۔

ڈاکٹر جیویئر سیلینز نے مزید کہا کہ یہ پنپتا اور صحت مند ماحول اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ نازکا-ڈیسونچریڈس اور ژواں فرنینڈز مرین پارکس مؤثر انداز میں نازک سمندری ماحولیات کی حفاظت کر رہے ہیں۔

Leave a reply