جنوبی کوریا:طیارہ حادثہ کی رپورٹ جاری،اہم حقائق منظرعام پر

0
22

جنوبی کوریانےطیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی،جس میں اہم حقائق منظرعام پرآگئے۔
رپورٹ کےمطابق مسافرطیارہ گزشتہ ماہ ملک کےجنوب مغربی ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوگیاتھا،رن وےکےقریب پہنچنےپرکنٹرول ٹاورنےطیارےکوپرندوں سےمحتاط رہنےکامشورہ دیا،اس کےبعدکاک پٹ وائس ریکارڈنےریکارڈنگ بندکردی،ریکارڈنگ بندہونےکے6سیکنڈبعدجہازنےپرندوں کےٹکرانے اورہنگامی صورتحال کااعلان کیا۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ ہوائی جہازاپنےلینڈنگ گیئرکےبغیربیلی لینڈکرگیااوررن وےپرچڑھ گیا،طیارہ نصب شدہ لوکلائزرزسمیت ایک پشتےسےٹکراگیا،جس کی وجہ سےآگ بھڑک اُٹھی،طیارےمیں عملےکے4ارکان اور سوار175مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔
یادرہےاس حادثےسےقبل جنوبی کوریاکےمون ایئرپورٹ 1997میں بدترین حادثہ پیش آیاتھاجس میں تقریباً200افرادہلاک ہوئےتھے۔

Leave a reply