جنوبی کوریاکی عدالت نےمعزول صدریون سک کےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق عدالت نےیون سک کی رہائش گاہ کاسرچ وارنٹ بھی جاری کردیا،مشترکہ تحقیقاتی یونٹ نےیون سک کےخلاف عدالت میں درخواست دائرکی تھی،تحقیقاتی یونٹ3دسمبرکوماشل لالگا نےکےاقدام کی تحقیقات کررہاہے ،یون سک یول کومارشل لالگانےپرپارلیمنٹ میں مواخذےکےبعدمعزول کردیا گیاتھا۔
یاد رہےکہ رواں سال 3دسمبرکوجنوبی کوریاکےصدریون سک یول نےمملکت میں مارشل لالگانے کے احکامات جاری کئےتھےجس سےملک بھرمیں احتجاج شروع ہوگیاتھاجس کےچندگھنٹوں بعدصدرکومارشل لاکےاحکامات واپس لینےپڑھ گئےتھے۔جنوبی کورین صدرنےاپنےاس اقدام پرعوام سےمعافی بھی مانگی تھی۔
واضح رہےکہ مارشل لاکی وجہ سےکورین صدرکےخلاف مواخذےکی تحریک پیش کی گئی تھی جوکہ ناکام ہوگئی تھی لیکن مواخذےکی دوسری تحریک کامیاب ہوگئی تھی جس میں قومی اسمبلی کے300ارکان نےحق رائےدہی استعمال کیا،جس میں سے 204ووٹ قراردادکےحق میں جبکہ 85ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔