جنوبی کوریا:معزول صدریون سک کےوارنٹ گرفتاری کےخلاف مظاہرہ

0
9

جنوبی کوریاکےمعزول صدریون سک کےوارنٹ گرفتاری کےخلاف ہزاروں افراد صدارتی محل کےباہرجمع ہوگئےاوراپنااحتجاج ریکارڈکرایا۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق جنوبی کوریاکےمعزول صدریون سک کےسیکڑوں حامی صدارتی محل کے باہر جمع ہوگئے۔مظاہرین نےمعزول صدرکامواخذہ ختم کرکےعہدےپربحال کرنےکامطالبہ کیا۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق صدارتی سیکیورٹی نےوارنٹ لےکرآنےوالی پولیس ٹیم کواندرداخل ہونےسے روک دیا۔
وکلاکاکہناتھاکہ معزول صدرکوگرفتارکرنےکی کوشش کی توعوام کی سخت مزاحمت ہوگی۔
جنوبی کوریاکی عدالت نےمعزول صدریون سک کےوارنٹ گرفتاری جاری کئےتھے۔
یاد رہےکہ گزشتہ سال 3دسمبرکوجنوبی کوریاکےصدریون سک یول نےمملکت میں مارشل لالگانے کے احکامات جاری کئےتھےجس سےملک بھرمیں احتجاج شروع ہوگیاتھاجس کےچندگھنٹوں بعدصدرکومارشل لاکےاحکامات واپس لینےپڑھ گئےتھے۔جنوبی کورین صدرنےاپنےاس اقدام پرعوام سےمعافی بھی مانگی تھی۔
واضح رہےکہ مارشل لاکی وجہ سےکورین صدرکےخلاف مواخذےکی تحریک پیش کی گئی تھی جوکہ ناکام ہوگئی تھی لیکن مواخذےکی دوسری تحریک کامیاب ہوگئی تھی جس میں قومی اسمبلی کے300ارکان نےحق رائےدہی استعمال کیا،جس میں سے 204ووٹ قراردادکےحق میں جبکہ 85ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے۔

Leave a reply