جنوبی کوریا: عدالت نےصدریون سک کوعہدےسےہٹادیا

0
45

جنوبی کوریاکی آئینی عدالت نے صدر یون سک  کو عہدے سے ہٹادیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جنوبی کوریاکی آئینی عدالت نےصدریون سک یول کے مواخذےکی توثیق کردی،جنوبی کوریاکی آئینی عدالت کے8ججوں نےمتفقہ طورپرفیصلہ سنایا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق آئینی عدالت نےفیصلہ میں کہاکہ مارشل لاکےاعلان اورفوج کوپارلیمنٹ بھیجنےسےآئین کی خلاف ورزی ہوئی،صدرکی غیرآئینی اورغیرقانونی کارروائیاں جمہوریت کیلئےخطرہ تھیں،یون سک یول نےفوج کوسیاسی مقاصدکیلئےاستعمال کیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق جنوبی کوریاکی آئینی عدالت نےصدریون سک کوعہدے سے ہٹانےکےاحکامات جاری کرتے ہوئے جنوبی کوریا میں 60دن کےاندرنیاصدارتی انتخاب کرانےکاحکم دےدیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال 3دسمبرکوجنوبی کوریاکےصدریون سک یول نےمملکت میں مارشل لالگانے کے احکامات جاری کئےتھےجس سےملک بھرمیں احتجاج شروع ہوگیاتھاجس کےچندگھنٹوں بعدصدر کومارشل لاکےاحکامات واپس لینےپڑھ گئےتھے۔جنوبی کورین صدرنےاپنےاس اقدام پرعوام سےمعافی بھی مانگی تھی۔
یادرہےکہ مارشل لاکی وجہ سےکورین صدرکےخلاف مواخذےکی تحریک پیش کی گئی تھی جوکہ ناکام ہوگئی تھی لیکن مواخذےکی دوسری تحریک کامیاب ہوگئی تھی جس میں قومی اسمبلی کے300ارکان نے حق رائےدہی استعمال کیا،جس میں سے 204ووٹ قراردادکےحق میں جبکہ 85ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے۔تب سےجنوبی کوریاکےمعزول صدر کوگرفتارکرلیاگیاتھا۔

Leave a reply