جنوبی کوریا: ماں اور ٹیوٹر امتحانی پرچے چراتے پکڑے گئے

0
6

جنوبی کوریا میں ماں اور ٹیوٹر امتحانی پرچے چراتے ہوئے پکڑے گئے۔
یہ واقعہ جنوبی کوریا کے علاقے شہیر آنڈونگ میں پیش آیا، جہاں 48 سالہ ماں نے باقاعدہ اپنی بیٹی کو ہائی سکول میں اس غرض سے داخل کروایا، تاکہ فائنل ایگزام کے پرچے چوری کیے جاسکے،تاہم اس دوران سکول کی سیکورٹی الرٹ ہو گئی اور امتحانی پرچوں کی چوری کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔
ماں کے ساتھ سکول میں داخل ہونیوالی ٹیوٹر 2024 میں اس سکول سے رخصت ہو چکی تھی ،مگر اس کی فنگر پرنٹ ڈیٹا ابھی بھی ایکسیس کیلئے فعال تھے، اور ان کی مدد کیلئےسکول کے مینٹیننس عملے پر چوری میں مدد کرنے کا الزام ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امتحانی پرچے چوری کرنیوالی ماں کی بیٹی سکول میں پہلی پوزیشن پر آتی رہی ہے۔ تحقیقات میں پایا گیا کہ ماں اور ٹیوٹر کے درمیان تقریبا ًہر امتحانی دورانیے میں 20 لاکھ وون ادا کرنے کا مالی لین دین کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
سکول انتظامیہ اور والدین کااس واقعہ پر شدیدردعمل سامنے آیا ہے اور سخت سیکورٹی اور قوانین کا مطالبہ کیا جارہا ہے ،تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

Leave a reply