جنگیں ختم ہوجاتی ہیں مگرمہاجرین کی بےگھری نسلوں تک رہ جاتی ہے،مریم نواز

0
11

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جنگیں ختم ہوجاتی ہیں مگرمہاجرین کی بےگھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاپناہ گزین افرادکےعالمی دن پراپنےپیغام میں کہناتھاکہ مہاجرہوناکوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے،کوئی شوق سےپناہ گزین نہیں بنتازندگی بچانےکیلئے اپنا گھر چھوڑناپڑتا ہے، جنگیں ختم ہوجاتی ہیں مگرمہاجرین کی بےگھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ فلسطین اورشام کےدربدرمہاجرین انسانیت کیلئےایک کڑاامتحان ہیں،دنیاکوادراک ہوناچاہیےکہ پناہ مانگنےوالاکمزورنہیں،مظلوم ہوتاہے،پاکستان نےمحدودوسائل کےباوجودفراغ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کی،دعاہےکہ دنیامیں امن قائم ہو،ظلم کاخاتمہ ہواورہرانسان کوسکون نصیب ہو۔

Leave a reply