جنگیں نہیں امن اورتجارت چاہتاہوں ،ڈونلڈٹرمپ

0
1

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ جنگیں نہیں امن اورتجارت چاہتاہوں ۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ روس کےساتھ ڈیل آخری مرحلےمیں ہے،روسی صدرسے15اگست کوالاسکامیں ملاقات ہوگی،جنگ میں ہرہفتے7ہزارفوجی اور شہری ہلاک ہورہےہیں،روس کوڈیڑھ ماہ میں25ہزارجانوں کانقصان ہوا،امن ڈیل میں کچھ لین دین اورکچھ علاقوں کاتبادلہ شامل ہوگا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق صدرٹرمپ نےمزیدکہاہےکہ آذربائیجان اورآرمینیانےمکمل جنگ بندی کامعاہدہ کرلیا،توانائی،تجارت اورٹیکنالوجی میں دونوں ملکوں سےدوطرفہ معاہدہ ہوگا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق آذربائیجان اورآرمینیاصدرڈونلڈٹرمپ کی قائدانہ صلاحیتوں کےمعترف ہے۔دونوں ممالک نےڈونلڈٹرمپ کونوبل انعام دینےکی حمایت کی ہے۔

Leave a reply