پاک بھارت میچ کےانعقادکافیصلہ: سری لنکا کا پاکستان کے فیصلے پر اظہارِ تشکر

0
108

سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور کھیلوں میں تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سری لنکن وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کے اسپورٹس حکام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسپورٹس مین اسپرٹ، دوستی اور پاکستان و سری لنکا کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی اسپورٹس حکام کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے کھیلوں کے شعبے میں دوستانہ تعلقات کو فروغ ملا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان اور صدرِ سری لنکا کے درمیان حال ہی میں ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مشکل حالات میں پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
صدرِ سری لنکا نے وزیراعظم پاکستان سے موجودہ صورتِ حال کو دوستانہ اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے سنجیدہ غور و فکر کی درخواست بھی کی تھی۔

Leave a reply