جن کیساتھ تجارتی خسارہ ہورہاہےان ممالک پرٹیرف لگائیں گے،ٹرمپ

0
17

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ جن کےساتھ تجارتی خسارہ ہورہاہےان ممالک پرٹیرف لگائیں گے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاباہمی ٹیرف کےاعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہناتھاکہ یورپی یونین کےساتھ بھاری خسارہ ہورہاہے،روس کےساتھ جنگ بندی مذاکرات میں یوکرین کوبھی شامل کریں گے،بائیڈن نااہل تھےیوکرین کونیٹومیں شامل نہیں کیاجاسکتا،جنرل ملی اوران جیسےنااہل لوگوں نےافغانستان سےانخلاکوغلط طریقےسےہینڈل کیا۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ جن کےساتھ تجارتی خسارہ ہورہاہےان ممالک پرٹیرف لگائیں گے،امریکی اسلحہ افغانستان میں نہیں چھوڑناچاہئےتھا،روسی صدرپیوٹن نے اسی افراتفری کودیکھتےہوئےیوکرین پرحملہ کردیا،روس کی جی سیون میں واپسی کوپسندکروں گا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہیں گورنرٹروڈوکہہ دیا۔
اُن کاکہناتھاکہ ایلومینیم اورسٹیل پر25فیصدٹیرف کامقصدامریکی صنعتوں کوواپس لاناہے،روس اورچین ہمارےساتھ ایٹمی ہتھیاروں کےمقابلےمیں ہیں جوبراشگون ہے،فوجی اخراجات ایک ٹریلین ڈالرخرچ ہورہےہیں،فوجی اخراجات پرخرچ ہونےوالی رقم بہت زیادہ ہے،ایک ٹریلین ڈالردیگرچیزوں پرخرچ ہونے چاہئیں،میونخ میں روس اوریوکرین کےدرمیان بات چیت کاامکان ہے۔

Leave a reply