جوئے کی ایپس کی تشہیر کا کیس: ڈکی بھائی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جوئے کی ایپس کی تشہیر کے کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیاگیا۔
لاہورضلع کچہری میں جوئے کی ایپس کی تشہیر کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نےکی ۔
مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف (ڈکی بھائی) کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔
این سی سی اے (NCCA) کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی، تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔
ملزم کو اس سے قبل تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، جو آج مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔