جولائی میں زیادہ ، اگست میں کم بارشیں ہوں گی، موسم کی پیشگوئی

0
4

رواں سال کا مون سون سیزن زیادہ مضبوط ہے۔جولائی میں زیادہ اور اگست میں کم بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال کا مون سون سیزن زیادہ مضبوط ہے، پچھلے سال جون میں کم اور اگست میں زیادہ بارشیں ہوئیں تھیں، رواں ہفتے میں شروع ہونیوالا سپیل پہلے سپیل کی طرح کا ہی ہوگا۔
اب تک مون سون سیزن کے تین سپیل ہوچکے اور ہر سپیل آنیوالے سپیل سے مضبوط ثابت ہوا، اگر اسی طرح ٹرینڈ رہا تو ممکن ہے کہ جولائی میں زیادہ اور اگست میں کم بارشیں ہوں۔

Leave a reply