وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ جولوگ بھی احتجاج کرسوچ رہےہیں،وہ ایک بار پھر غور کریں،اسلام آبادپولیس اورانتظامیہ اپناکام پوراکرےگی۔
اسلام آبادمیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے کہناتھاکہ آئی جی اسلام آبادسمیت پولیس کےتمام جوانوں کےحوصلےبلندہیں،کل بھی ہم نےدرخواست کی تھی کےابھی جلسے،جلوس یااحتجاج نہ کریں،ساری صورتحال آپ کےسامنےہے،احتجاج کرناان کاحق ہےلیکن یہ طریقہ نہیں ہے،جلسے،جلوس کرناہرپاکستانی کاحق ہے،جویہ کررہےہیں یہ طریقہ کارغلط ہے۔اس چیزکی اجازت نہیں دےسکتے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ اسلام آبادپولیس اورانتظامیہ اپناکام پورا کرے گی، صبح سےشہریوں کوتکلیف کاسامناہےمعذرت خواہ ہیں،باہرسےآئےمہمان کی سیکیورٹی اہم ہے،مہمانوں کویقین دلاناہےکہ آپ سیکورملک میں آئےہوئےہیں،ایس پی کےسوا یہاں کسی ایک پولیس اہلکارکےپاس گن نہیں ہے۔
صحافی کےسوال پروزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ان کی شرط پورنہیں ہونی پھرتوان کوکہیں کےپوراملک بندکردیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ویڈیوزمیں دیکھ سکتےہیں جولوگ آرہےہیں ان کےپاس ہتھیارہیں،ہماری ایس اوپی ہےکہ اگرفائرہوگاتوہمیں کلیئراندازہ ہے،وزیراعلیٰ کےپی سےپھرکہوں گاپہلےپاکستانی پھرکسی جماعت کےرکن ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کوسوچناچاہیےوہ کیاکررہےہیں اورکس کےکہنےپرکررہے،میں کل بھی وزیراعلیٰ کےپی سے توقع کرتھاآج بھی کرتاہوں۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی جانب سےاسلام آباد پردھاوابولاجارہاہے،وزیراعلیٰ کےپی اجازت کےساتھ آتےتواحتجاج ان کاحق تھا،ہرچوتھےدن کےپی سےبندےلاکراحتجاج کرناچاہتےہیں تو اس کی اجازت نہیں دےسکتے۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قرض پروگرام پرآئی ایم ایف کی سخت شرائط:وزیرخزانہ نےدستخط کردئیے
اکتوبر 12, 2024 -
ضمانت منظور:عدالت نےعمرایوب اورراجہ بشارت کو رہاکردیا
دسمبر 6, 2024 -
پشاور: قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش کا کام مکمل
مئی 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔