جوڈیشل کمیشن اجلاس سےپہلےجسٹس منصورکاایک اورخط

0
35

جوڈیشل کمیشن اجلاس سےپہلے سپریم کورٹ کےجسٹس منصورعلی شاہ نےایک اورخط لکھ دیا۔
سپریم کورٹ کےجسٹس منصورعلی شاہ نےسیکرٹری جوڈیشل کمیشن کوخط لکھ دیا۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےخط میں لکھاکہ رولزمیں آئینی بینچ کیلئےججزکی تعیناتی کامکینزم ہونا چاہیے ،آئینی بینچ میں کتنےججزہوں اس کامکینزم بنانابھی ضروری ہے،آئینی بینچ میں ججزکی شمولیت کاپیمانہ طےہوناچاہیے،کس جج نےآئینی تشریح والےکتنےفیصلےلکھےیہ ایک پیمانہ ہوسکتاہے۔
خط میں مزیدکہاگیاکہ کمیشن بغیرپیمانہ طےکئےسپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ تشکیل دے چکا،26ویں آئینی ترمیم پرموقف واضح کرچکا،فل کورٹ بناکرجائزہ لیناچاہیے،رولزپرمیری رائےاس ترمیم اورکمیشن کی آئینی حیثیت طےہونےسےمشروط ہے،جج آئین کی حفاظت اوراس کادفاع کرنےکاحلف لیتاہے،ججزتعیناتی کےرولزبھی اسی حلف کےعکاس ہونےچاہئیں۔

Leave a reply