جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب

0
29

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے8اپریل کوجوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب کرلیا۔
جوڈیشل کمیشن کااجلاس عیدالفطرکےبعد 8اپریل کوطلب کیاگیا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ میں2نئے ججزلانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2ججزلاہورہائیکورٹ سےلانےپرغورہوگا۔لاہورہائیکورٹ کے5سینئرججزکےناموں پرغورکیاجائےگا۔
واضح رہےکہ جوڈیشل کمیشن کےسابقہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 4ایڈیشنل ججز تعینات کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔غضنفر علی خان، طارق محمود باجوہ،اکبرگل خان اور تنویر احمد شیخ کے ناموں کی منظوری دی گئی تھی،چاروں ججز کو ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a reply