
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیووٹ نےکہاہےکہ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کےلئےتیاررہے۔ایرانی صدر مسعودپزشکیان بولےکہ ایران جوہری پروگرام ختم کرنے کے لئےامریکاکےسامنےنہیں جھکےگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیووٹ کاکہناہےکہ ایران معاہدہ کرےیانتائج کےلئےتیاررہے،ایران کو معاہدے کیلئےتفصیلی دستاویزپیش کرچکےہیں، یوکرین نےروس پرحملوں سےقبل آگاہ نہیں کیا۔
کیرولائن لیووٹ نےمزیدکہاہےکہ ٹرمپ کےچین سےاچھےتعلقات ہیں، جلدبات چیت ہونےجارہی ہے، امریکامیں غیرقانونی مقیم تمام افرادکوڈی پورٹ کیاجائےگا۔
امریکی میڈیاکےمطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران جوہری پروگرام پرعبوری تجویزپر کام کررہی ہے،ایران کوکم سطح پریورینیم افزودہ کرنےکی اجازت دینےپر غور کیا جارہاہے،ٹرمپ انتظامیہ ایران کوجوہری ہتھیار بنانے سے روکنےکے منصوبے پر بھی کام کررہی ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایرانی صدرمسعودپزشکیان کاکہناتھاکہ سائنسی وجوہری حقوق پرکسی بھی طرح سمجھوتہ نہیں کریں گے،کوئی بھی آزادانسان ظلم اورناانصافی کےسامنےنہیں جھکتا، ایران جوہری پروگرام ختم کرنےکےلئے امریکا کے سامنے نہیں جھکےگا۔
کینیڈانےجی7اجلاس سےمودی کی چھٹی کرادی
جون 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔