جیت کاعزم،پاکستان اورآئرلینڈویمنزکےدرمیان پہلاٹی ٹوئٹنی کل کھیلاجائےگا

جیت کاعزم،پاکستان خواتین اورآئرلینڈویمنزکےدرمیان پہلاانٹرنیشنل ٹی ٹوئٹنی کل کھیلاجائےگا۔
پاکستان اور آئرلینڈ کی خواتین ٹیمیں بدھ کو ڈبلن میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مدمقابل ہونگی،سیریز کے بقیہ دو میچز بھی ڈبلن میں8 اور 10 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر ثنافاطمہ کررہی ہیں۔ ٹیم نے اس دورے سے قبل کراچی میں ہونے والے طویل سکلز کیمپ میں سخت ٹریننگ کی ہے اور تمام کھلاڑی آئرلینڈ کے خلاف سیریزجیتنے کے لیے بہت زیادہ ُپرامید نظرآتی ہیں۔
کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، کیمپ میں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں سکلز میں بہتری لانے پر بہت زیادہ محنت کی ہے اور تمام کھلاڑی آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ُپرعزم ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم میں کپتان فاطمہ ثنا ، عالیہ ریاض، ڈیانابیگ، ایمان فاطمہ،گل فیروزہ ،منیبہ علی، نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر ) ،نشرہ سندھوٹیم کاحصہ ہیں جبکہ نتالیہ پرویز، رامین شمیم ، سعدیہ اقبال ،سدرہ امین، طوبی حسن، وحیدہ اختر اور شوال ذوالفقار بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
شوال ذوالفقار کو صدف شمس کے ان فٹ ہوجانے کے سبب اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایمان فاطمہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
پاکستان ویمنز کا آئرلینڈ کے خلاف ریکارڈ شاندار رہا ہے اس نے ابتک کھیلے گئے 19 میں سے 15 میچ جیتے ہیں اور صرف 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان ویمنز کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جو واحد سنچری بنی ہے وہ بھی آئرلینڈ ہی کے خلاف منیبہ علی نے2023 میں کیپ ٹاؤن میں سکور کی تھی۔
ایشیاکپ،آج بنگلہ دیش اورافغانستان میں جوڑ پڑےگا
ستمبر 16, 2025ایشیاکپ2025:سری لنکاکےہاتھوں ہانگ کانگ کو4وکٹوں سےشکست
ستمبر 16, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی فون صارفین کیلئےبڑی سہولت متعارف
اپریل 29, 2024 -
سابق وزیراعظم خاقان عباسی کوعدالت سےریلیف مل گیا
اگست 12, 2024 -
ملک بھر میں29 اگست سے2 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
اگست 28, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔