جیکی چن کی فلم ’’کراٹےکِڈ لیجنڈز‘‘ کل سےسنیماگھروں کی زینت بنے گی

0
27

جیکی چن کے چاہنے ہوجائیں تیار کیونکہ آپ کا یہ پسندیدہ اداکار کل ہی آپ کے شہر آرہا ہے،توکیا آپ نے مارشل آرٹ ڈرامہ فلم’’کراٹے کِڈ ، لیجنڈز‘‘ دیکھنے کیلئے سنیما ہال میں اپنی سیٹ بُک کرالی ہے ؟؟؟اگر نہیں کرائی توآپ فلم دیکھنےکےلئے تیارہوجائے۔

کراٹے کڈ فرنچائز،کا آغاز 1984 کی فلم ’’دی کراٹے کڈ‘‘ سے ہوا تھا جس میں اداکار رالف ماچیو ،پیٹ موریٹا،ولیم زیبکا اور الیزابتھ شُو نے مرکزی کردار نبھائے تھے اور اس فلم کی کامیابی کراٹے کِڈ فرنچائز کے آغاز کی وجہ بنی ۔
1986 میں اس کا سیکوئل ’’کراٹے کِڈ ٹُو‘‘ اور پھر 1989 میں ’’کراٹے کِڈ تھری ‘‘ ریلیز ہوا ۔ 1994 میں فلم ’’ دی نیکسٹ کراٹے کِڈ‘‘ اور 2010 میں ’’ دی کراٹے کِڈ‘‘ ریلیز ہوئی جس میں جیکی چن کے ساتھ جیڈن سمتھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔
اب اس فرنچائزڈ کی چھٹی فلم ’’کراٹے کِڈ ، لیجنڈز‘‘ کل ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں جیکی چن کے ساتھ رالف ماچیو، نوجوان اداکار بین وانگ کو کراٹے کی نئی نئی تکنیکس سکھاتے نظر آئیں گے۔

Leave a reply