جی ایچ کیوحملہ کیس:التوامانگنےپرپنجاب حکومت کے پراسیکیوٹرکی سرزنش

جی ایچ کیوحملہ کیس میں شیخ رشیدکی بریت کی اپیل پرالتوامانگنےپرسپریم کورٹ نےپنجاب حکومت کےسپیشل پراسیکیوٹرکی سرزنش کردی۔
جسٹس ہاشم کاکڑکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےجی ایچ کیوحملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پرسماعت کی۔پنجاب حکومت کےسپیشل پراسیکیوٹراورشیخ رشیدکےوکیل سرداررازق عدالت میں پیش ہوئے۔
پنجاب حکومت نےشیخ رشیدکی بریت کی اپیل پرشواہدپیش کرنےکیلئےوقت مانگاتوسپریم کورٹ نےالتوامانگنےپرپنجاب حکومت کےسپیشل پراسیکیوٹرکی سرزنش کردی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نےپراسیکیوٹرکوتنبیہ کیاکہ التومانگناہوتوآئندہ اس عدالت میں نہ آنا۔التواصرف جج ،وکیل یاملزم کےانتقال پرہی ملےگا۔
سپیشل پراسیکیوٹر نےکہاکہ کچھ ملزمان کےاعترافی بیانات پیش کرنا چاہتے ہیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑنےکہاکہ شیخ رشیدکےخلاف کیاشواہدہیں؟
شیخ رشیدکےوکیل سرداررازق نےکہاکہ جن اعترافی بیانات کاحوالہ دےرہےوہ فائل کاحصہ ہیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑنےکہاکہ خداکاخوف کریں شیخ رشید50مرتبہ ایم این اےبن چکےہیں۔شیخ رشیدبزرگ آدمی ہیں کہاں بھاگ کرجائیں گے۔
شیخ رشیدکےوکیل سرداررازق نےکہاکہ حکومت مہلت خودمانگتی ہےالزام عدالتوں اورملزمان پرلگاتی ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑنےریمارکس دئیےکہ اس عدالت میں صرف قانون کےمطابق ہی فیصلہ ہوگا۔
شیخ رشیدکےوکیل سرداررازق نےاستدعاکی کہ سماعت اسی ہفتےمقررکی جائے۔
ججزٹرانسفرکیس کی آئندہ سماعت کاوقت تبدیل
اپریل 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔