جی ایچ کیوحملہ کیس:عمران خان پرایک بارپھرفردجرم کی کارروائی ملتوی
جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خا ن سمیت 66ملزمان پر فرد جرم عائدکئے جانے کی کارروائی چھٹی مرتبہ بھی ملتوی کردی گئی۔
انسداددہشتگردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےاڈیالہ جیل میں سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی کی جانب سےوکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔بانی تحریک انصاف عمران خان اورشاہ محمودقریشی کوعدالت میں پیش کیاگیا۔
پی ٹی آئی کےوکیل بابراعوان نے 23 اے ٹی اے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 23 کے تحت جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ اے ٹی سی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا کیونکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں دہشتگردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔
عدالت نے وکلا صفائی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی اور فریقین کل وکلا صفائی کی درخواست پر دلائل دیں گے۔
عدالت نےبانی تحریک انصاف عمران خان اورشاہ محمودقریشی سمیت تمام 66ملزمان پرفردجرم کی کارروائی 5دسمبرتک ملتوی کردی ۔
ن لیگ حکومت کی جانب سےیکسرنظراندازکرنےپرپی پی ناراض
جنوری 22, 2025وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس کل بلانےکافیصلہ
جنوری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔