جی میل میں نئی تبدیلی متعارف ،جو شاید صارفین کو پسند نہیں آئے گی

0
5

جی میل میں نئی تبدیلی متعارف، جو شاید صارفین کو پسند نہیں آئے گی۔جی میل دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے، جو گوگل کی ملکیت ہے۔
گوگل وہ کمپنی ہے، جس کی ہر سروس بشمول سرچ، یوٹیوب اور دیگر میں اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے ایک ایسے نئے اشتہاری فارمیٹ کی آزمائش کی جا رہی ہے ،جس کے ذریعے شاپنگ فیچرز کو براہ راست جی میل کا حصہ بنایا جائے گا۔اس نئی تبدیلی میں گوگل کی جانب سے جی میل کے پروموشنز ٹیب پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جہاں اشتہارات کو نئے انداز کے ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
جب کسی اشتہار پر کلک کیا جائے گا تو وہ کھل جائے گا اور تصاویر، قیمت، ایوریج سٹار ریٹنگ اور ایسی دیگر تفصیلات نظر آئیں گی۔یہ نیا اشتہاری فارمیٹ جی میل کی پروموشنز ٹیب کو مارکیٹنگ ای میلز کے فولڈر کی بجائے شاپنگ پلیٹ فارم میں تبدیل کر دے گا۔
نئے فارمیٹ کا لے آؤٹ کسی پراڈکٹ گیلری جیسا محسوس ہوتا ہے، جو صارفین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنے ان باکس میں متعدد پراڈکٹس کے اشتہارات دیکھیں۔آسان الفاظ میں بہت جلد جی میل میں اشتہارات کی بھرمار ہوگی اور ان کو فلٹر کرنا بھی بہت مشکل ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر جی میل میں اس فارمیٹ کی آزمائش کامیاب ثابت ہوئی ،تو اسے گوگل ڈسکور اور یوٹیوب کا حصہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

Leave a reply