بارشوں سےسیلابی صورتحال ،2افرادجاں بحق،مزید498افرادکوریسکیوکرلیاگیا

0
3

حالیہ بارشوں سےسیلابی صورتحال کےباعث جہلم میں دوافرادجاں بحق ہوگئے جبکہ پاک فوج اورریسکیوٹیموں نےدوسرےروزبھی آپریشن جاری رکھا۔
ڈی سی جہلم کاکہناہےکہ فلیش فلڈنگ کےباعث نالوں میں طغیانی سےکئی دیہات زیرآب ہیں،فلیش فلڈنگ کےباعث پھنسےہوئےمزید 498 افراد کو ریسکیو کیا گیا،نالہ گہان اورنالہ بنہاں میں پانی کےبہاؤمیں کمی دیکھی گئی۔
اُن کامزیدکہناہےکہ آپریشن مکمل ہونےکےبعدہلاکتوں ،گمشدگی اورنقصان بارےمعلوم ہوگا،دوران آپریشن ہیلی کاپٹرسےکئی قیمتی جانوں کوبچایاگیا،سیلابی پانی کےپاعث2ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

Leave a reply