حالیہ بارشوں سےمچھروں کی افزائش تیز،ڈینگی کےمریضوں میں اضافہ جاری

0
5

حالیہ بارشوں سےمچھروں کی افزائش تیز ،ڈینگی کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب بھرمیں ڈینگی کے72کنفرم مریض رپورٹ ہوئےجس میں راولپنڈی میں ڈینگی کے32کنفرم مریض رپورٹ ہوئےجبکہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھی ڈینگی کےایک دن میں 16مریض سامنے آئے۔
پنجاب میں ڈینگی کےمریضوں کی تعدادایک ہزار688تک جاپہنچی جبکہ باغوں کےشہرلاہورمیں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد307ہوگئی ہے،ڈینگی کی بیشتر مریض نجی ہسپتالوں اورکلینکس پررپورٹ ہورہے ہیں۔
ڈینگی مریضوں کی تعدادمیں اضافہ کےباعث انتظامیہ محترک ہوگئی ہے،جبکہ ڈینگی لارواتلف کرنے اورسپرےکرنےکےحوالےسےاہم اقدامات کئےجارہےہیں۔

Leave a reply