حالیہ جنگ ،پاک فوج نے بہادری، مہارت کیساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاک فوج نے بہادری، مہارت کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا، اس میں ہمارے فضائی افواج نے بھی شاندار انداز میں اپنی جرأت دکھائی۔
لاہورریلوےسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہناتھاکہ ریلوے سٹیشن آکرخوشی ہوئی، یہاں ایک خوشگوارتبدیلی دیکھنےکوملی،عام مسافروں کےلیےٹرین کی تزین وآرائش بہتراندازمیں کی گئی ہے،مدتوں بعد یہاں آنےکا موقع ملا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ یورپی ریلوے کی طرز پر پاکستان بزنس ایکسپریس کی تزین وآرائش کی گئی، پی ڈی ایم دور میں خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی،انہوں نے ریلوے کی اراضی واگزار کرانے، ریلوے سٹیشنز بہتر بنانے پر متعدد بار بریفنگ دی۔سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو بھی خدمات پرکریڈٹ دیا جانا چاہیے، ریلوے کا پبلک ٹرانسپورٹ کےحوالے سے دنیا میں کلیدی کردار ہے ۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کرکےجدید ڈیجیٹائزسسٹم متعارف کرایا گیا ہے، صاحب حیثیت لوگوں کے لیے بزنس کلاس،برتھ، کچن اورڈائننگ ہال کی سہولیات ہیں، اشرافیہ نہیں عام آدمی کے لیے شاندا رسفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔چین کے ساتھ سی پیک 2 کے لیے رابطے میں ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کو استوار کر رہے ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، پاکستان کی اس سے بڑی ڈپلومیٹک کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ پاک-بھارت کی 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ تاریخی جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں، پاک فوج نے بہادری، مہارت کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا، اس میں ہمارے فضائی افواج نے بھی شاندار انداز میں اپنی جرأت دکھائی۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ ایک ایک لمحے کا گواہ ہوں، بطور وزیراعظم افواج پاکستان کے ساتھ مشورہ کر رہا تھا، فیلڈ مارشل کے ساتھ رابطے میں تھا، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن اس جنگ کے بعد یہ سوچ ختم ہوگئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔