حالیہ پاک بھارت کشیدگی،اللہ کاشکرہے، ہمیں تاریخی فتح حاصل ہوئی، عطاتارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےکہاہےکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی ، اللہ کاشکرہے، ہمیں تاریخی فتح حاصل ہوئی۔
کراچی میں وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کامیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھاکہ فیلڈمارشل عاصم منیرکی بہادری اوردلیری کوسلام پیش کرتےہیں،حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ہمارےسوشل میڈیاکےلوگوں نےبڑاکرداراداکیا،ایئرچیف کےشاہینوں کےکارنامےکوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔
عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ پاک بحریہ کی تیاری اورحکمت عملی کی وجہ سےدشمن کچھ نہ کرسکا،پاک بحریہ کی تیاری کی وجہ سےکراچی محفوظ رہا،اللہ تعالیٰ کاشکرہےکہ ہمیں تاریخی فتح حاصل ہوئی،اس جنگ میں دشمن کےجہازبھی گرےہیں،دشمن کی فوجی تنصیبات کابھی نقصان ہواہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔