حج سیزن جاری:8 لاکھ 60 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

0
3

سعودی عرب نے حج 2026 کیلئے مکمل تیاریوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک 8 لاکھ 60 ہزار سے زائد عازمین حج فضائی، زمینی اور بحری راستوں کے ذریعے مملکت پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے حج انتظامات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سہولیات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے تاکہ عازمین کو زیادہ محفوظ، آسان اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق اس سال حج کے دوران اے آئی سے چلنے والا ہجوم مینجمنٹ سسٹم، 100 فیصد 5G کوریج، توسیع شدہ ’مکہ روٹ‘ پروگرام اور ’حاجی بغیر سامان‘ سروس فراہم کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے پراسیسنگ کا دورانیہ 120 منٹ سے کم ہو کر صرف 15 منٹ رہ گیا ہے۔

سعودی وزارتوں کے مطابق حج سیزن کیلئے 52 ہزار سے زائد طبی عملہ، 3 ہزار ایمبولینسز اور 88 ہزار صفائی کارکن تعینات کیے گئے ہیں تاکہ عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اس وقت کسی وبائی خطرے کی صورتحال موجود نہیں جبکہ سعودی عرب بڑے اجتماعات کے مؤثر انتظام کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہا ہے۔

Leave a reply