حکومت نے شہریوں کیلئے گھر بیٹھے آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی سہولت متعارف کرا دی

حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے ملک بھر میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کا نظام یکساں کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والوں اور ملازمت کے امیدواروں کی آسانی کیلئے پہلی بار چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا ڈیٹا ایک مرکزی نظام میں ضم کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب شہریوں کو مختلف صوبوں سے الگ الگ کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف نیشنل پولیس بیورو سے ہی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نیشنل پولیس بیورو میں پاکستانی شہریوں کا مرکزی ریکارڈ محفوظ کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے شہریوں کو ایک ہی جگہ سے کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکے گا۔
حکام کے مطابق پولیس ویری فکیشن کا عمل بھی اب پہلے سے زیادہ تیز ہو جائے گا کیونکہ نظام کو مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شہری گھر بیٹھے آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
موبائل انٹرنیٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے متحرک
ستمبر 12, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وائرلیس انٹرنیٹ کے نئے ورژن وائی فائی 8 کی تیاری میں اہم پیشرفت
اکتوبر 14, 2025 -
امریکی صدارتی انتخابات:کملاہیرس کےکاغذات نامزدگی جمع
جولائی 27, 2024 -
بھاٹی گیٹ واقعہ:گرفتارملزمان کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
جنوری 31, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














