لاکھوں عازمین کیلئے سعودی عرب نے جدید کولنگ سسٹم متعارف کرا دیا

سعودی عرب نے حج 2026 کے دوران لاکھوں عازمین کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے دنیا کے جدید ترین کولنگ سسٹمز میں سے ایک فعال کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ جدید نظام 1 لاکھ 55 ہزار ٹن سے زائد کولنگ صلاحیت فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے مسجد الحرام کے اندر درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان برقرار رکھا جا رہا ہے، جبکہ بیرونی درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر رہا ہے۔
حکام کے مطابق عازمین حج کے آرام اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بڑے کولنگ اسٹیشنز، یو وی ٹیکنالوجی پر مبنی ایئر پیوریفکیشن سسٹم اور گردوغبار والے علاقوں میں خصوصی دھول ختم کرنے والے پنکھے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے کیے گئے یہ جدید انتظامات شدید گرمی کے موسم میں عازمین کو محفوظ، آرام دہ اور بہتر حج تجربہ فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














