جدہ ٹاوربرج خلیفہ کاریکارڈتوڑنےکیلئےتیار،ابھی تک 100منزلیں مکمل

سعودی عرب میں زیرِ تعمیر جدہ ٹاور کو دنیا کی بلند ترین عمارت قرار دیا جا رہا ہے، جس کی مجوزہ اونچائی 1000 میٹر رکھی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ شاندار منصوبہ مکمل ہونے کے بعد دنیا کی موجودہ بلند ترین عمارت برج خلیفہ کا ریکارڈ بھی توڑ دے گا، جس کی اونچائی 829.8 میٹر ہے۔
جدہ ٹاور میں رہائشی اپارٹمنٹس، دفاتر، ہوٹلز، ریستوران، شاپنگ ایریاز اور آبزرویشن ڈیکس شامل ہوں گے، جبکہ اس میں تقریباً 167 منزلیں اور 26 لاکھ مربع فٹ سے زائد رقبہ موجود ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اس عمارت کا ڈیزائن معروف آرکیٹیکٹ ایڈرین اسمتھ نے تیار کیا ہے، جو برج خلیفہ کے ڈیزائنر بھی رہ چکے ہیں۔
جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی سے لیس اس منصوبے میں 59 لفٹس نصب کی جائیں گی، جبکہ تعمیراتی کام 2023 میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا اور اسے 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














