حسن کی دیوی میرانےخوبصورتی میں ایشوریا اور مادھوری کومات دیدی

0
19

پاکستان شو بزانڈسٹری کی معروف اداکارہ میرانےکہاہےکہ جب میں بھارت گئی تو وہاں لوگوں نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، مجھے بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ سے ملایا۔
حال ہی میں اداکارہ میرا نےپاکستان کےانفوٹینمنٹ چینل ڈسکورپاکستان کے اینکرکوانٹرویودیاجہاں پراُن سےمختلف قسم کےسوال وجواب کئےگئےاداکارہ نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
انیکرنےاداکارہ سےانڈسٹری کےکیرئیرکےبارےمیں سوال کیاتومیرانے بتایاکہ جب میں بھارت گئی تو وہاں لوگوں نے میری خوبصورتی کی تعریف کی اور مجھے بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ سے ملایا۔
میراسےشادی کےبارےمیں سوال کیاگیاتو میرا نے پراسرار انداز میں جواب دیا، ’’کچھ کچھ ہے‘‘۔ یعنی، دلہا تلاش کرنے کا معاملہ ابھی تک ’’انڈر پروسیس‘‘ ہے۔ شاید وہ کسی شہزادے کا انتظار کر رہی ہیں جو ان کے حسن کے سامنے گھٹنے ٹیک دے!
میرا نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ جلد ہی ’مائی ڈیئر ہسبینڈ‘ نامی منصوبے کا آغاز کرنے والی ہیں۔ شاید یہ منصوبہ ان کی شادی کی تیاریوں کا حصہ ہو، کیونکہ ’’کچھ کچھ ہے‘‘ والی بات تو انہوں نے کر ہی دی ہے۔
میرا نے یہ بھی بتایا کہ بھارت میں ان کی پرانی فلم ’سمرن‘ کو دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے، اور بھارتی مداح اسے کافی پسند کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، ڈسٹری بیوٹرز نے انہیں بتایا کہ فلم پورے بھارت میں ہٹ ہو رہی ہے۔ لگتا ہے میرا کا حسن نہ صرف ان کے چہرے پر، بلکہ ان کی فلموں پر بھی جادو کر رہا ہے۔اداکارہ نےکہاکہ  اگر آپ وہ فلم دیکھیں گے تو آپ کو پسند آئے گی۔

Leave a reply