حمیرااصغرکی پراسرارموت،پولیس کونئےثبوت مل گئے

0
11

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ حمیرااصغرکی پراسرارموت کامعمہ حل نہ ہوسکا، پولیس کو حمیرا کے فلیٹ سے کچھ نئے ثبوت مل گئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق حمیرااصغرکیس میں نیاموڑآگیا،اداکارہ کے فلیٹ میں تین سے چار جگہ پر مٹی کے برتن میں سفید پائؤڈر رکھا ہواملاہے، سفید پائؤڈر کو کیمیکل ایگزامن کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا ، بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پائوڈر رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں ہے۔
پولیس ذرائع کاکہناہےکہ ممکنہ طور پر سفید پائوڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو ، کیمیکل ایگزامن کی رپورٹ میں ہی معلوم ہوسکے گا کہ سفید پائوڈر کیا ہے ، پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی ، اداکارہ کے کپڑے بھی فلیٹ سے لے کر کیمیکل ایگزامن کے لیے بھیجے جائیں گے ،اب تک اداکارہ حمیرا اصغر کی وجہ موت بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔
واضح رہےکہ رواں ماہ9جولائی کوپولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی تھی، فلیٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی۔جس کےبارےمیں تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply