حکومتی اخراجات کامعاملہ:وزارتوں کی ڈاؤن سائزنگ پرکام شروع

0
60

حکومتی اخراجات کو کم کرنےکامنصوبہ وزارتوں او رڈویژنزکی رائٹ اورڈاؤن سائزنگ پرکام شروع کردیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی تشکیل کردہ رائٹ سائزنگ کمیٹی نےپہلےمرحلےمیں5وزارتوں سےتفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔
رائٹ سائزنگ کمیٹی نے 5 وزارتوں سے تفصیلات کے لئے شیڈول جاری کردیا۔پہلے مرحلے میں 5 وزارتوں آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، انڈسٹریز، امور کشمیر و گلگت بلتستان، سیفران اور نیشنل ہیلتھ سروسز شامل ہوں گی۔5 وزارتوں کو اپنے محکموں اور کارکردگی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کےلیے 12 جولائی کا وقت دیا گیا تھا۔
سر فہرست وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے معلومات فراہم کردیں۔ وزارت آئی ٹی کا 17 جولائی کو تفصیلی انٹرویو پہلا سیشن کیا جائیگا۔وزارت آئی ٹی کا 22 جولائی کو دوسرا انٹرویو جبکہ 5 اگست کو ہدایات نامہ جاری کیا جائیگا۔وزارت صنعت و پیداوارکا 19، 24 جولائی کو تفصیلی انٹرویوہوگاجبکہ 7 اگست کو ہدایت نامہ جاری کردیا جائیگا۔
امور کشمیر و گلگت اور سیفران کا 20، 26 جولائی کو تفصیلی انٹرویوہوگا جبکہ 7 اگست کو ہدایات نامہ جاری ہوگا۔وزارت قومی صحت کا 27، 30 جولائی کو تفصیلی انٹرویوہوگا جبکہ 9 اگست کو ہدایات نامہ جاری کردیا جائے گاتمام 5 وزارتوں کو دیا گیا پرفارما متعلقہ وزیر اور سیکرٹری سے تصدیق کے بعد جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ وزیر یا سیکرٹری چاہیں تو انکی وزارت یا ڈویژن کی تفصیلی بریفنگ میں شرکت کرسکتے ہیں5 وزارتوں کی اداروں جاتی ریفارمز کے سلسلہ میں پہلے مرحلے میں رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔

Leave a reply