حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کاپی سامنے آ گئی۔
معاہدےکےمطابق ریونیو بڑھا کر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو کم کیا جائے گا، بجلی کے بلوں اور ٹیکسسز کو فوری طور پر کم کیا جائے گا، بڑے جاگیرداروں اور لینڈ ہولڈر پر انکم ٹیکس کا موثر نظام وضع کیا جائے گا، تاجروں اور ایکسپوٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی،آئی پی پیز کے معاہدوں پر مکمل نظر ثانی کی جائے گی، آئی پی پیز کے معاملے پر ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جو ایک ماہ میں کام مکمل کرے گی۔
معاہدےکےمطابق اگست کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو 15 دن کے لیے موخر کیا جائے گا،کیپسٹی بلوں کی ادائیگی بجلی فی یونٹ کی کمی سے منسلک ہو گی، ٹاسک فورس میں واپڈا چیئرمین، آڈیٹر جنرل پاکستان اور ایف پی سی سی آئی کے نمائندے شامل ہوں گے، معاہدے میں حکومت کی ٹاسک فورس کے نکات بھی شامل ہیں۔کے الیکٹرک کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا، سرکاری سطح پر استعمال ہونے والی گاڑیوں کو 1300 سی سی تک محدود کیا جائے گا، حکومت اشیائے خورد نوش کی قیمتوں اور ٹیکس میں کمی کرے گی۔
واضح رہےکہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات گزشتہ رات کامیاب ہوئے تھے۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔