
وفاقی حکومت نےآئندہ 4ماہ کےلئےچینی کی ایکس مل اورپرچون کی قیمتوں کےتعین کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق 15جولائی سے14اگست تک چینی کی ایکس مل قیمت 165روپےمقرر کی گئی جبکہ پرچون میں چینی 173روپےفی کلوفروخت ہوگی،اسی طرح15اگست سے14ستمبرتک ایکس مل قیمت 167روپےمقرر ہوگی اورچینی پرچون میں175روپےفی کلوفروخت ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ 15ستمبرسے14اکتوبرتک چینی کی ایکس مل قیمت 169روپےہوگی جبکہ پرچون میں 177روپےفی کلوفروخت ہوگی، 15اکتوبر سےچینی کی ایکس مل قیمت 171روپےہوگی اورچینی پرچون میں 179روپےفی کلوفروخت ہوگی۔
واضح رہےکہ چندروزقبل حکومت نےچینی کی کمی کی وجہ سےبیرون ملک سے5لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنےکافیصلہ کیاتھاجس پرآئی ایم ایف نےچینی پرسبسڈی دینےپراعتراض کیاتھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ریلوےنےکرایہ بڑھادیا
جولائی 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔