حکومت پاکستان کابڑااقدام:ایران میں پھنسےشہریوں کی وطن واپسی

0
6

حکومت پاکستان کابڑااقدام،ایران میں پھنسےپاکستانیوں کولےکرپی آئی اےکی پہلی خصوصی قومی پروازاشک آبادسےاسلام آبادپہنچ گئی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کی خصوصی پرواز107مسافروں کو لےکرآج صبح3بجےاسلام آباد پہنچی،ایران میں موجودپاکستانی شہری زمینی راستے کےذریعےترکمانستان کےشہراشک آبادپہنچے،اس تمام عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارتخانوں نےکلیدی کرداراداکیا۔
قومی ایئرلائن کی خصوصی پروازحکومت پاکستان کی ہدایات پرروانہ ہوئی تھی، جوایران اوراسرائیل کی جنگ کی وجہ پھنسےشہریوں کولینےکےلئےگئی تھی، مسافروں نےباحفاظت وطن واپس لانےپرحکومت اورپی آئی اے کے بروقت اقدام کوسراہااورقابل تحسین قراردیا۔

Leave a reply