حکومت کاشوگرملوں اورڈیلرزکےحوالےسےبڑافیصلہ

0
41

وزیراعظم شہبازشریف نےشوگرملوں اورشوگرڈیلرزکےحوالےسےبڑافیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے شوگرسیلزٹیکس چوری اورقیمتوں میں اضافہ روکنے کے لئے مشترکہ کارروائی کرنےکی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ایف بی آر،ایف آئی اےاورآئی بی مشترکہ کارروائیاں کریں، شوگر سیکٹرمیں سیلزٹیکس چوری کےسدباب کویقینی بنایاجائے،شوگرکرشنگ سیزن شروع ہورہاہے،شوگرملوں اورڈیلرزسےجی ایس ٹی کی 100فیصدوصولی یقینی بنائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نےشوگرملوں میں کیمرےنصب کرنےکافیصلہ کرلیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اس اقدام سےچینی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اورقیمتوں میں توازن رہےگا،ٹیکس چوری اورذخیرہ اندوزی پرملزمالکان کےخلاف سخت کارروائی ہوگی،کیمروں سےشوگرملوں کےپیداواری عمل اورذخیراندوزی پر نظر رکھی جائےگی،کیمروں کےذریعےسیلزٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی،چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائےگا۔سٹیل،سگریٹ،سیمنٹ سمیت دیگرشعبوں میں بھی ایسےاقدامات کیےجائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نےشوگرسٹہ مافیاکےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتےہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Leave a reply