حکومت کا جسٹس منصور علی شاہ کا توہین عدالت کیس چیلنج کرنے کا فیصلہ

0
109

وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ کے بینچز مقررکرنےکے توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل منصور اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
اٹارنی جنرل منصور اعوان نےکہا آئینی بینچ کو فیصلہ چیلنج کرنے سے آگاہ کیا۔
اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہاکہ گزشتہ روزجاری ہونےوالےتوہین عدالت کے فیصلےکےخلاف اپیل دائرکریں گے۔جسٹس منصور علی شاہ کا 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز پر نظر ثانی دائر کرنے کا فیصلہ ہوا۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اس فیصلے کو چیلنج کرے گی۔

واضح ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔

Leave a reply