حکومت کی کوششوں سےمہنگائی 25سال کی کم ترین سطح پرآگئی،عظمیٰ بخاری

0
38

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ حکومت کی کوششوں سےمہنگائی 25سال کی کم ترین سطح پرآگئی۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ جمعہ الوداع پر دعا کرتی ہوں اللہ تعالیٰ پاکستانیوں کی مشکلات ختم فرمائے، پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول پر بھرپور محنت کی ہے،رمضان بازاروں یا سہولت بازار ہوں یا چیزوں کی کوالٹی کی بات ہو بھرپور کام کیا گیا ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پنجاب حکومت نےپرائس کنٹرول کیلئےکوششیں کیں،رمضان میں اشیائےضروریہ کی قیمتوں پرکڑی نظررکھی گئی،ماہ رمضان میں عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کیا،قیمتوں کوکنٹرول کرناصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری تھی،مہنگائی 25سال کی کم ترین سطح پرآگئی ہے،پنجاب کابینہ نے120ایجنڈاآئٹمزکی منظوری دی۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیاجارہا ہے، فیصل آبادمیں زیادتی کاملزم گرفتارکرلیاگیاہے،جیوفینسنگ ہوئی،خاتون کامیڈیکل ٹیسٹ کرایاگیا،واقعےکےتمام ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا،سابق حکومت میں متاثرین پرالزامات لگائےجاتےتھے،مریم نوازکی حکومت متاثرین پرالزام نہیں لگاتی ،دادرسی کرتی ہے۔

Leave a reply