حکومت کےدانشمندانہ اقدامات سےمعیشت مستحکم ہورہی ہے،وزیرخزانہ

0
7

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ حکومت کےدانشمندانہ اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے۔
کراچی میں تقریب سےخطاب کرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے،ایس ایم ایزکی فنانسنگ بڑھارہےہیں،معاشی ترقی میں بینکوں کااہم کردارہے ،گردشی قرضوں کوکم کررہےہیں،سٹاک مارکیٹ 1لاکھ36ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدعبورکرگیا۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ حکومت کےدانشمندانہ اقدامات سےمعیشت مستحکم ہورہی ہے،بینک سرمایہ کاروں سےمل کربیمارصنعتی یونٹس کوبحال کریں،ایف بی آرکواضافی اختیارات دینےپربازگشت چل رہی ہے،بات سمجھنےکی ہےاس کاانکم ٹیکس سےکوئی تعلق نہیں۔ایف بی آرکواضافی اختیاردینےکامعاملہ سیلز ٹیکس فراڈ روکنے کا ہے ،اضافی اختیارکابل اسٹینڈنگ کمیٹی گیاجس پرمفصل گفتگوہوئی، پہلے ایف بی آرکو گرفتارکرنےکااختیاردیاگیاتھاجوواپس لےلیاگیا۔
اُن کاکہناتھاکہ سیلزٹیکس فراڈ15ملین سے اوپرہوگاتویہ اختیارات ایکسرسائز ہونگے،یہ اختیارکمشنرلیول پرہوگااوراجازت ایف بی آرکا3ممبربورڈدےگا،کوئی ایسی چیزنہیں جسےبغیرسوچےسمجھےپارلیمنٹ نے منظورکردیا،تنخواہ داروں کی سہولت کےلئےٹیکس گوشواروں کوآسان بنادیا ،گنجائش کےمطابق تنخواہ داروں کوریلیف دےدیا۔

Leave a reply